اداکارہ میرا کا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان لیکن ان کی اپیل پر معروف کمپنی نے کیسی رقم دینے کا وعدہ کرلیا؟ جان کرآپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اداکارہ میرا کا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان لیکن ان کی اپیل پر معروف ...
اداکارہ میرا کا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان لیکن ان کی اپیل پر معروف کمپنی نے کیسی رقم دینے کا وعدہ کرلیا؟ جان کرآپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

کراچی (ویب ڈیسک) فلمسٹار میرا نے ڈیمز فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ میرا کی اپیل پر سلمان پاریکھ نے اعلان کیا کہ ایچ اینڈ ایچ ایکسچینج کمپنی کی ہر ٹرانزیکشن پر ڈیمز فنڈ کیلئے 100روپے کا عطیہ دیا جائے گا۔ کراچی میں ہونے والی تقریب میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے میرا ن ے کہا تمام پاکستانیوں کو ڈیمز فنڈ میں دل کھول کر رقم جمع کروانی چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اداکارہ میرا نے کراچی میں نجی  سپیشل چلڈرن سکول کادورہ کیا جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں، سپیشل چلڈرن سکول کے دورے کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ سپیشل بچوں سے مل کر ایسا لگا جیسے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس مل گیا ہو۔ میرا نے اسپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے ٹرسٹ کے کام کو بھی سراہا۔ اداکارہ میرا نے نئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے، 5 سال میں پاکستان مزید تبدیل ہوجائے گا۔

مزید : تفریح