حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف، صحرائے تھر کو بھی سرسبزو شاداب بنائیں گے: قاسم سراج سومرو

11 ستمبر 2018 (13:13)

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )صحرائے تھرکو بھی انشاءاللہ سرسبز شاداب بنایا جائے گا سندھ حکومت تھرپارکر میں قحط سالی سے مستقل بنیادوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع موثر حکمت عملی مرتب کررہی ہے.

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت اور عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے قاسم سراج سومرو کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں اور انشاءاللہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے گا قاسم سراج نےکہا کہ حکومت سندھ ضلع تھرپارکر میں قحط سالی سے نمٹنے کےلیے مستقل بنیادوں پر ایک جامع موثر حکمت عملی مرتب کی جاری ہے اور تحصیل ننگرپارکر میں پینے کے صاف میٹھے پانی کی فراہمی خصوصاً تھر کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں پینے کی فراہمی کے منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا.

قاسم سراج سومرو نےکہا کہ انشاءاللہ پورے پاکستان کے ساتھ تھر کو بھی سرسبز شاداب بنایا جائے گا اور تھرپارکر ضلع کو پاکستان کے ماڈل ترقی یافتہ ضلع میں شمار کیا جائے گا قاسم سراج سومرو کا کہناتھا کہ وہ سیاست میں تھر کی عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں وہ تھر کےفرزند ہے قاسم سراج نے کہا تھر میں غربت بھوک افلاس اور بےروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا تھر میں تعلیم صحت فراہمی آب ونکاسی کے مسائل کےحل کےلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے مسائل کے حوالے سے براہ راست مجھ سے رابطہ رکھیں میں چوبیس گھنٹے حاضر ہوں اس موقع پر تھری باشندوں نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا قاسم سراج عوام میں گھل مل گئے اور قاسم سراج سومرو نے پودا لگا کر ننگرپارکر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا.

مزیدخبریں