مشعال ملک کی ہمشیرہ کی شادی، یاسین ملک کو بھارت نے ویزا نہیں دیا

مشعال ملک کی ہمشیرہ کی شادی، یاسین ملک کو بھارت نے ویزا نہیں دیا
مشعال ملک کی ہمشیرہ کی شادی، یاسین ملک کو بھارت نے ویزا نہیں دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی ہمشیرہ کی شادی گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جو کہ ملکی اور جڑواں شہروں کی سیاسی و سماجی شخصیات، غیر ملکی مندوبین کی موجودگی کے باعث سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگیا۔

اس تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، گورنر پنجاب چوہدری سرور، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر ظفر علی شاہ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، بیگم عشرت اشرف، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری سلطان محمود، پولیس گروپ کے ساجد کیانی، اجمل وزیر، پیر نقیب الرحمن، مسلم لیگ ن کے اصغر جدون سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دلہن سبین ملک اور دولہا محمد آصف کے ہمراہ تمام رہنماﺅں نے تصاویر بنوائیں اور دلہن کی والدہ مسز ریحانہ ملک کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاوند یاسین ملک نے شادی میں شرکت کرنا تھی مگر بھارت نے ان کو ویزا دینے سے انکار کردیا جسکی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے، اس امر کی وہ بھرپور مذمت کرتی ہیں۔ ان کے بغیر آج کی محفل ادھوری ہے، ان کی 6 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ بھی اپنے والد کو یاد کرتی ہے لیکن بھارتی جارحیت اور ہٹ دھرمی کے باعث اسے بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ وہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے۔