پیرمحل: دلہن ایک باراتیں 2، معززین کی مداخلت پر ایک بارات خالی ہاتھ واپس

پیرمحل: دلہن ایک باراتیں 2، معززین کی مداخلت پر ایک بارات خالی ہاتھ واپس
پیرمحل: دلہن ایک باراتیں 2، معززین کی مداخلت پر ایک بارات خالی ہاتھ واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک)دلہن ایک باراتیں 2،معززین گاﺅں کی مداخلت پر ایک بارات خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 718گ ب کے مکین محمد افضل جام کے اپنی بیوی کیساتھ مبینہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے میاں بیوی نے اپنی بیٹی کی منگنی 2الگ جگہوں پر کرتے ہوئے شادی کی تاریخ بھی ایک ہی دن طے کردی۔مذکورہ شادی پر مقرر کردہ تاریخ والے دن پیرمحل اور ضلع جھنگ سے سینکڑوں باراتیوں کے ہمراہ دونوں باراتیں ایک ہی وقت میں آن ٹپکیں تو دلہن کی جانب سے شادی میں شریک مہمان اور معززین گاﺅں ہکا بکا رہ گئے۔تاہم لڑائی جھگڑے کے خوف سے معززین نے مداخلت کرتے ہوئے دلہن کو نکاح کے بعد جھنگ سے آئی ہوئی بارات کیساتھ رخصت کردیا جبکہ پیرمحل سے جانیوالی بارات کئی گھنٹوں بعد خالی ہاتھ ہی لوٹ آئی۔