رائے ونڈ: ٹرین سے باہر دیکھنے کی کوشش میں نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا
لاہور(ویب ڈیسک) رائے ونڈ کے علاقہ میں ٹرین سے باہر دیکھنے کی کوشش میں نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا.
21سالہ وقاص نے چلتی ٹرین سے باہر سرنکالا تو کھمبے سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی چل بسا۔ متوفی کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس میں سوار تھا۔ رائے ونڈ ریلوے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔