عائشہ چوہدری نے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

عائشہ چوہدری نے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا
عائشہ چوہدری نے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

  

لاہور (آئی این پی) سٹیج اداکارہ عائشہ چوہدری نے بھی شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا جبکہ ان کی والدہ نے اچھے رشتے کی بھی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ عائشہ چوہدری کی والدہ نے بتایا کہ عائشہ اب شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتی ہے جس کے لئے میں خود اور میری فیملی کے لوگ بھی کسی اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں اور جیسے ہی کو ئی اچھا رشتہ ملے گا تو میں اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کردوں گی۔

مزید : تفریح