شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی منتقلی کا معاملہ ،چیف جسٹس کا رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ کو ایک ہفتہ میں تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کا حکم

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی منتقلی کا معاملہ ،چیف جسٹس کا رجسٹراراسلام ...
شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی منتقلی کا معاملہ ،چیف جسٹس کا رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ کو ایک ہفتہ میں تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی منتقلی کے معاملہ پرچیف جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ کو ایک ہفتہ میں تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 روزتک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی منتقلی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی ۔اس موقع پر پراسیکیوٹرنیب نے موقف اپنایا کہ ابھی اسلام آبادہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ نہیں آیا۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بتایاجائے کتنے دنوں میں تفصیلی فیصلہ آجائےگا؟چیف جسٹس ثاقب نثارنے حکم دیا کہ رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ ایک ہفتہ میں تفصیلی فیصلہ جمع کرائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 روزتک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد