آخری اننگزکھیل رہاہوں اورچاہتاہوں یہ کامیاب رہے،عوام کی لوٹی دولت ان کے مالکان تک پہنچائیں گے:چیئرمین نیب جاویداقبال

آخری اننگزکھیل رہاہوں اورچاہتاہوں یہ کامیاب رہے،عوام کی لوٹی دولت ان کے ...
آخری اننگزکھیل رہاہوں اورچاہتاہوں یہ کامیاب رہے،عوام کی لوٹی دولت ان کے مالکان تک پہنچائیں گے:چیئرمین نیب جاویداقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاویداقبال نے کہا ہے کہ آخری اننگزکھیل رہاہوں اورچاہتاہوں یہ کامیاب رہے،غلطیاں اورجرم میں فرق ہوتاہے، نیب کاکسی گروپ،گروہ یاشخص سے تعلق نہیں،ہم عوام کی لوٹی دولت ان کے مالکان تک پہنچائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاویداقبال کا کہنا تھا کہ جن کے پاس 90 میں موٹرسائیکل تھی،آج دبئی میں ٹاورہیں،نجی ہاوسنگ سوسائٹیزکیخلاف ایکشن لیاہے،نجی ہاوسنگ سوسائٹی والوں نے غریب کے منہ سے نوالاچھیناہے،مکان کاخواب دیکھنے والے دربدرٹھوکریں کھاتے رہے،کرپشن کرنےوالے دنیاکے کسی کونے میں جائیں،نیب ان کاپیچھاکرےگااورجوتاجرٹھیک کام کررہے ہیں انہیں کوئی ہراساں نہیں کرسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ بلڈرزکاکہناتھاچیئرمین نیب کوخریدلیں گے، وہ وقت گزرگیاجب تاجروں کے ایک طبقے کوفیض یاب کیاجاتاتھا،ہرسفارش،اثرورسوخ نیب کے گیٹ کے اندرختم ہوجاتاہے، ایک طبقے کونوازاجائے،دوسرےکی دل آزاری ہو،ایسا نہیں ہوگا۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ آخری اننگزکھیل رہاہوں اورچاہتاہوں یہ کامیاب رہے،کرکٹ کی مثال اس لیے دےرہاہوں کیونکہ آج کل یہی دی جاتی ہیں،،غلطیاں اورجرم میں فرق ہوتاہے، نیب کاکسی گروپ،گروہ یاشخص سے تعلق نہیں،ہم عوام کی لوٹی دولت ان کے مالکان تک پہنچائیں گے۔