عاطف اسلم نے ڈیم فنڈ میں پچیس لاکھ جمع کروا نے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں کو شدید غصہ چڑھ گیا ، کیونکہ۔۔ وجہ جان کر آپکی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

11 ستمبر 2018 (14:46)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم کی تعمیر کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور انہو ںنے بھی قوم سے فنڈ دینے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اسی منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے پچیس لاکھ روپے ڈیم فنڈ کیلئے دینے کا اعلان کیا لیکن سوشل میڈیاپر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ہیں اور انہوں نے ڈیم کی تعمیر کیلئے 2.5 ملین روپے عطیہ بھی کیے ہیں تاہم جہاں ان کی تعریف کی جارہی ہے وہیں ان کو سوشل میڈیا صارفین صرف ’25لاکھ ‘ روپے دینے پرشدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور ٹویٹر پر جنگ سی چھڑ گئی ہے ۔
یہاں پر سوشل میڈیا صارفین عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، ایک صارف کا کہناتھا کہ ” یہ آدمی ہر مرتبہ لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیتا ہے ۔“
عاطف اسلم کو ٹویٹر پر تنقید کا بھی سامنا رہا ، ایک ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ ” صرف 2.5 ملین ، یہ تو آپ کی کمائی کا ایک ذرہ بھی نہیں ہے ۔“جبکہ دوسرے صارف کا کہناتھا کہ ” میں عاطف اسلم کا بڑا فین ہوں لیکن میرے خیال میں انہیں مزید عطیہ کرنا چاہیے ۔‘‘


ٹویٹر پر صارفین نے عاطف اسلم کو مزید عطیہ کرنے پر بھی مشورہ دیا ، ایک صارف کا کہناتھا کہ ” انہیں ایک یا دو کروڑ مزید دینا چاہیے ۔ دوسرے صارف نے تو عاطف اسلم کے اثاثوں کی مالیت ہی نکال لی اور کہنے لگے کہ ” ان کی اثاثوں کی مالیت 22 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے اور یہ صرف پچیس لاکھ روپے دے رہے ہیں ،کیسی عجیب صورتحال ہے ۔“


ان تین قسم کے رد عمل کے بعد چوتھی قسم کے لوگ بھی پائے جارہے تھے جو کہ درمیانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے ۔ صارف کا کہناتھا کہ ” جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں عاطف اسلم کو اپنے اثاثوں کی مالیت کے حساب سے مزید عطیہ کرنا چاہیے ، وہ لوگ کم از کم انہیں سراہیں تو سہی کہ عاطف اسلم نے قدم اٹھایاہے جبکہ کئی امیر ایسے ہیں جو کہ ایک پیسہ بھی نہیں دے رہے ۔“

مزیدخبریں