’’چینیوں نے خود وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سی پیک میں بہت کرپشن ہوئی ہے، اب آپ ۔ ۔ ۔‘‘معروف صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہرپاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے 

’’چینیوں نے خود وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سی پیک میں بہت کرپشن ہوئی ہے، ...
’’چینیوں نے خود وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سی پیک میں بہت کرپشن ہوئی ہے، اب آپ ۔ ۔ ۔‘‘معروف صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہرپاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ  چین نے خود وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی تھی کہ اس میں کرپشن ہے، اس گھپلے کو آپ خود دیکھیں، ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔ 

نیوز ون کے پروگرام ’لائیو ود ڈاکٹرشاہد مسعود‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ’’وزیراعظم عمران خان کو چین نے دعوت دی ہے کہ آپ بیجنگ آئیں اور اس پورے گھپلے کو آ پ ذرا دیکھیں، صحافیوں سے ملاقات میں مجھے تو تاخیر سے بلایاگیا تھا اوراس کے پیچھے بھی ایک بدمعاشی تھی لیکن یہ چھوٹی بات ہے ، عمران خان نے صحافیوں کو بریف کیا کہ چائنیز کہہ رہے ہیں کہ  سی پیک کے اندر اتنا بڑا گھپلا اور اس میں بہت بڑی میگا کرپشن ہے ۔ چینیوں کا کہناتھاکہ ہم خود بھی بیزار تھے لیکن اب آپ چونکہ کرپشن کے خلاف ایک بیانیہ کے ساتھ آئے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس کو ایک دفعہ نظر ثانی کرلیں، ہم بھی تیار ہیں  ، قرض کیلئے انتہائی سخت شرائط ڈال دی گئی تھیں ۔ انہوں نے بہت اچھا پیکج دیا وہ پاکستانی کے ساتھ بڑی اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ چینی سفارتخانہ ان کو پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ انسان کے بچے بنو۔

 

 

مزید : قومی