دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے،عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے تواحتجاج کریں گے،خورشید شاہ

دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے،عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے تواحتجاج ...
دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے،عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے تواحتجاج کریں گے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے،حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے تواحتجاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کااہم ترین دوست ملک ہے،سی پیک کورول بیک کیاجانا نقصان دہ ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کےلئے5ہزار کھرب چاہیے،ایک کروڑ نوکریوں کےلئے کئی سال چاہئے،حکومت کی چادر گھٹنے سے بھی ا±وپر ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ کہتے ہیں پاو¿ں اتنے پھیلائے جائیں جتنی چادرہو، جلسے نہیں ہورہے،اب یوٹرن سے کام نہیں چلے گا،خورشیدشاہ نے کہا کہ ملک میں ڈیم کی تعمیر کے حامی ہیں، ڈیم بنیں گے توملک میں خوشحالی آئےگی، ڈیم پربھی سیاست کی جارہی ہے،نعروں سے ڈیم نہیں بنیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، کوشش ہوگی موجودہ حکومت کو کام کرنے دیں،ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،ملکی مفاد میں بہت سے معاملات میں خاموشی اختیار کی،انہوں نے کہا کہ سیاست میں پارلیمنٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، انتخابی نتائج کو پہلے بھی ماننے سے انکار کیا،اب بھی کرتے ہیں ،مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کوتسلیم کیا،وزیراعظم نے بھی پارلیمانی کمیٹی بنانے کااعلان کیا،سب کو کہتا ہوں پارلیمنٹ میں آئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی کی طرح پھر سے ٹیکس لگائے جارہے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے،ان کا کہناتھا کہ 28ارکان پار لیمنٹ حکومت نے ادھارپرلیے ہوئے ہیں۔