آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل،فوادحسن فواد کے جسمانی ریمانڈمیں 18 ستمبرتک توسیع

آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل،فوادحسن فواد کے جسمانی ریمانڈمیں 18 ستمبرتک توسیع
آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل،فوادحسن فواد کے جسمانی ریمانڈمیں 18 ستمبرتک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں عدالت نے فوادحسن فوادکے جسمانی ریمانڈمیں 18 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے 2 روزہ راہداری ریمانڈبھی منظورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فوادحسن فوادکیخلاف فراڈکیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فوادحسن نے آشیانہ ہاوسنگ کاٹھیکہ منسوخ کرکے مالی فوائدحاصل کیے۔جس پر عدالت نے فوادحسن فوادکے جسمانی ریمانڈمیں 18 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے 2 روزہ راہداری ریمانڈبھی منظورکرلیا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور