یہ ڈاکو خاتون کو لوٹنے کیلئے آئے اور بندوق نکال لی لیکن آگے سے خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ چاروں ڈاکوﺅں کی دوڑیں لگ گئیں اور پھر۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

یہ ڈاکو خاتون کو لوٹنے کیلئے آئے اور بندوق نکال لی لیکن آگے سے خاتون نے ایسا ...
یہ ڈاکو خاتون کو لوٹنے کیلئے آئے اور بندوق نکال لی لیکن آگے سے خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ چاروں ڈاکوﺅں کی دوڑیں لگ گئیں اور پھر۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے شہر ’ ایلبرٹن ‘ کی خاتون کو لوٹنے کیلئے ڈاکو آئے تو ان کو لینے کے دینے پڑ گئے کیونکہ خاتون نے آگے سے ایسا کام کر دیا کہ ڈاکوﺅں نے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ، اس میں دیکھا جاسکتاہے کہ خاتون اپنے گھر میں داخل ہوئی اور گاڑی پارک کر رہی ہے تاہم اتنی دیر میں پیچھے سے سفید رنگ کی ایک اور گاڑی آتی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ دروازے سے گھر میں داخل ہو جاتی ہے اور اس میں سے چار ڈاکو اترتے ہیں اور خاتون کی گاڑی کے سامنے آ کر بندوق تان لیتے ہیں ۔گاڑی میں بیٹھی خاتون کچھ سوچنے کے بعد ایک دم گاڑی ریورس گیئر میں ڈال کر کے پیچھے لے جاتی ہیں اور ڈاکو کی گاڑی کو زور سے ٹکر مارتی ہیں جس پر ڈاکو ڈر جاتے ہیں اور وہ فوری اپنی گاڑی میں واپس بیٹھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاہم خاتون گاڑی کو آگے کرنے کے بعد گیراج سے سیدھی سڑک پر لے جاتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر زور سے چوروں کی گاڑی کو ٹکر مارتی ہے جس کے باعث ڈاکو گاڑی سے اتر کر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ویڈیو دیکھیں:

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد آخر خان خاتون سامنے آ گئی ہے تاہم انہو ںنے اپنا نام اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کی ہیں ۔ 42 سالہ خاتون نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو بچانے کیلئے وہی کیا جو بہتر تھا ، جو کہ اس وقت گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھی ، خاتون کا کہناہے کہ اسے ڈر ہے کہ ہو سکتاہے کہ ڈاکو دوبارہ اس کے گھر میں آجائیں ۔ خاتون کا کہناتھا کہ اس دوران اس کے بازو پر چوٹ آئی اور اس کی بیٹی کو بھی معمولی خراشیں آئی تھیں ۔

خاتون کا کہناتھا کہ تحقیقات میں پتا چلاہے کہ ڈاکوﺅں کی گاڑی شاپنگ مال سے ہی ہمارا پیچھا کر رہی تھی تاہم جب وہ گھر میں داخل ہوئے اور ہم تک پہنچے تو میں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ باہر مت نکلنا اور اپنا دروازہ لاک کر لو ۔خاتون کا کہناتھا کہ میں نے گاڑی میں موجود ’ پینک ‘ بٹن دبا دیا تھا جس کے بعد میں مدد کا انتظار کر رہی تھی اور اس دوران اپنی بیٹی کو پر سکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس