بیگم کلثوم نواز کو 3 بار خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل رہا

بیگم کلثوم نواز کو 3 بار خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل رہا
بیگم کلثوم نواز کو 3 بار خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازانتقال کر گئیں ہیں، ان کوتین بار خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل رہا۔
بیگم کلثوم نوازکچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ،اس دوران ان کی طبیعت کی حوالے سے مختلف خبریں سامنے آتی رہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں لیکن گزشتہ رات ان کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جاملیں۔
بیگم کلثوم نواز 1950 میں لاہورمیں پیداہوئیں،ان کا تعلق کشمیری فیملی سے تھا،بیگم کلثوم نواز کو تین بار خاتون اول بننے کا اعزاز بھی حاصل رہا اوروہ رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔