شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی راولپنڈی روانہ ہو گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی راولپنڈی روانہ ہو گئے ۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی راولپنڈی روانہ ہو گئے ،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔