کلثوم نواز آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید سے لاعلم تھیں

کلثوم نواز آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید سے لاعلم تھیں
کلثوم نواز آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید سے لاعلم تھیں

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازآخر وقت تک نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں لا علم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حسین نواز نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ،حسین نوا ز نے انکشاف کیا کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر اور بیٹی کے بارے میں لاعلم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔

حسین نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتی ، گزشتہ روز بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور