نوازشریف کو کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سنانے کے بعد جیل حکام نے ان کیلئے کیا کیا؟ جان کرآپ کا دل بھی افسردہ ہوجائے گا

نوازشریف کو کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سنانے کے بعد جیل حکام نے ان کیلئے کیا ...
نوازشریف کو کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سنانے کے بعد جیل حکام نے ان کیلئے کیا کیا؟ جان کرآپ کا دل بھی افسردہ ہوجائے گا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازلندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئیں جس کے بارے میں اڈیالہ جیل میں ان کے شوہر نوازشریف اور ان کی صاحبزادی و داماد کو آگاہ کردیاگیا، جیل حکام نے اطلاع کے ساتھ ہی تینوں مجرموں کو ایک ہی روم میں اکٹھا کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اطلاع کے فوری بعد جیل حکام نے انہیں کانفرنس روم میں منتقل کردیا جہاں تینوں آبدیدہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوازشریف کو کینسر کا مرض لاحق تھا جس کے علاج کے لیے وہ لندن گئی تھیں اور کئی ماہ سے وہیں زیرعلاج تھیں لیکن منگل کی صبح طبیعت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتال لایاگیا لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔

مزید : قومی