شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن جائیں گے،خاندانی ذرائع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف انتقال کی خبر ملتے ہی راولپنڈی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ نوازشریف اورمریم نواز سے ملاقات کریں گے اور بیگم کلثوم کی میت واپس لانے کے حوالے سے مشاورت کریں گے ،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن جائیں گے۔