A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صدر کو بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کی اجازت ملے گی؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صدر کو بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کی اجازت ملے گی؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

Sep 11, 2018 | 16:33:PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے پے رول پر رہائی دیدی جائے گی اور اس حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست کو وفاقی حکومت یا کسی سرکاری ادارے کی جانب سے چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ 

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کیلئے درخواست ملنا ضروری ہے اور اس کے بعد ہی پے رول پر رہائی کے آرڈر ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے متاثرہ خاندان کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے جب درخواست دی جائے گی اور جتنا بھی وقت مانگا جائے گا، اس پر انہیں پے رول پر رہا کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کیس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کو قید کی سزا ملی ہے،پے رول کی درخواست دینے پر وفاقی حکومت یا کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اس درخواست کو چیلنج بھی نہیں کیا جائے گا کیونکہ شریف خاندان کے غم میں حکومت اور پاکستانی برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں