”بیگم کلثوم نواز کی میت حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا ۔۔۔؟ “ انتقال کی خبر کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور دل گرفتہ خبر آ گئی

”بیگم کلثوم نواز کی میت حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا ۔۔۔؟ “ انتقال کی خبر ...
”بیگم کلثوم نواز کی میت حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا ۔۔۔؟ “ انتقال کی خبر کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور دل گرفتہ خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں اور ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے شریف خاندان کو کس قانونی کارروائی سے گزرنا ہو گا؟ دل گرفتہ تفصیلات نے سب کو غمگین کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے مجسٹریٹ کی اجازت کی ضرورت ہو گی اور انہیں ایک درخواست دی جائے گی جس پر مجسٹریٹ انتقال کی وجوہات معلوم کرے گا اور ہسپتال ریکارڈ وغیرہ بھی دیکھے گا اور پوری تسلی ہونے کے بعد ہی میت ریلیز کرنے کے آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی جانب سے میت پاکستان لانے کی اجازت ملنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی کب پاکستان پہنچے گا اور نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد