پاکستان آنے سے پہلے نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جو اب تک کسی نے نہ دیکھی تھی، اس میں نواز شریف اپنی اہلیہ سے کیا کہہ رہے ہیں؟ ہر پاکستانی رونے پر مجبور ہو گیا

پاکستان آنے سے پہلے نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی ایسی ویڈیو ...
پاکستان آنے سے پہلے نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جو اب تک کسی نے نہ دیکھی تھی، اس میں نواز شریف اپنی اہلیہ سے کیا کہہ رہے ہیں؟ ہر پاکستانی رونے پر مجبور ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا ملنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو اس سے پہلے بیگم کلثوم نواز سے آخری ملاقات کرنے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے۔

اس ملاقات کی چند تصاویر منظرعام پر آئیں تو دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نم ہو گئیں کیونکہ یہ ملاقات یکطرفہ ہی ثابت ہوئی تھی اور بیگم کلثوم نواز آنکھیں کھولنے سے بھی قاصر تھیں جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز شریف کو بھی اس تصویر میں آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔

آج بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں جس پر پورا پاکستان افسردہ ہے اور اس کیساتھ ہی نواز شریف کی پاکستان آنے سے پہلے بیگم کلثوم نواز کیساتھ آخری ملاقات کی وہ ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جو اب تک کسی نے نہ دیکھی تھی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر پاکستانی رونے پر مجبور ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”آنکھیں کھولو کلثوم۔۔۔ باﺅ جی“۔ بیگم کلثوم نواز غالباً نواز شریف کو ’باﺅجی‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں اور وہ انہیں بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ آنکھیں کھولو میں آ گیا ہوں لیکن انہوں نے آنکھیں نہ کھولیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کو صحت اور تندرستی دے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد