حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کیساتھ پاکستان آئے تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سب سے بڑی خبر آ گئی

حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کیساتھ پاکستان آئے تو ان کیساتھ کیا ...
حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کیساتھ پاکستان آئے تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں اور ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستان آنے سے متعلق کشمکش ابھی تک جاری ہے۔
حسن اور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور پیش نہ ہونے کے باعث دونوں کو ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے لہٰذا اگر وہ اپنی والدہ کے جسد خاکی کیساتھ پاکستان آئے تو انہیں ائیرپورٹ سے تو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تدفین کے عمل کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر عدالت ہی ان سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔