کلثوم نوازکی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول ہو گئے

کلثوم نوازکی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات ...
کلثوم نوازکی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول ہو گئے

  

لندن،اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ،ان کے بیٹوں اور دیور نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول ہو گئے ہیں،پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کاافسرشریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کر دیا گیا ،قانونی تقاضے پورے ہونے پرمیت کل شام منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے بیٹے حسن نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے دیور شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور