نواز شریف کو جلا وطنی کے دور میں قابض حکمران نے والد کی تدفین کے موقع پر بھی شرکت کی اجازت نہیں دی تھی : عابد شیر علی 

نواز شریف کو جلا وطنی کے دور میں قابض حکمران نے والد کی تدفین کے موقع پر بھی ...
نواز شریف کو جلا وطنی کے دور میں قابض حکمران نے والد کی تدفین کے موقع پر بھی شرکت کی اجازت نہیں دی تھی : عابد شیر علی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیر علی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جلا وطنی کے دور میں قابض حکمران نے والد کی تدفین کے موقع پر بھی شرکت کی اجازت نہیں دی تھی

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہناتھا کہ نوا زشریف نے اپنی بیمار بیوی کو دنیا کی دعاوں پر چھوڑ کر وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کیا اور جیل میں قید ہیں۔ افسوسناک واقع تھا کہ والد کی تدفین کے موقع پر نواز شریف کواس وقت کے قابض حکمران پرویز مشرف نے شرکت کی اجازت نہیں دی تھی اور آج جب کلثوم نواز دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں تو نواز شریف جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بہت قابل افسوس ہوتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملک کی خد مت کی ہو اور اس طرح کی دکھ کی گھڑی میں ان لوگوں کے ساتھ ایسا سلو ک کیا جائے ۔پرویز مشرف کا دور کافی مشکل دور تھا اس وقت ن لیگ کے لوگ گھروں میں چھپ چھپ کر رہتے تھے اور اس وقت بیگم کلثو م نواز میدان میں آئیں اور پارٹی کو اس مشکل سے باہر نکالا ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور