بیگم کلثوم نواز شریف بہت دلیر اور بہادر خاتون تھیں،اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام دے : فیصل جاوید 

بیگم کلثوم نواز شریف بہت دلیر اور بہادر خاتون تھیں،اللہ مرحومہ کو جنت میں ...
بیگم کلثوم نواز شریف بہت دلیر اور بہادر خاتون تھیں،اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام دے : فیصل جاوید 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شریف بہت دلیر اور بہادر خاتون تھیں،اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام دے ۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیو ز‘‘ سے خصوصی گفتگوکے دوران فیصل جاوید کا سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ کلثوم نواز کی موت بہت رنج اور دکھ کا مقام ہے، اللہ مرحومہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے اورمرحومہ کو جنت میں اعلی مقام دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز شریف بہت دلیر اور بہادر خاتون تھیں جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی جائے گی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد