بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شاہد آفریدی نے مریم نواز شریف کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے

11 ستمبر 2018 (17:39)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں جس کے باعث پورے پاکستان سوگ کا عالم ہے اور ہر کوئی شریف خاندان  کیساتھ تعزیت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔
مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ”بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دل سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور مریم نواز شریف اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ غم کے اس موقع پر میری دعائیں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔“

مزیدخبریں