جولوگ کلثوم نوازکی بیماری کامذاق اڑاتے تھے آج ان کوشرم آرہی ہوگی:عمران نذیر

جولوگ کلثوم نوازکی بیماری کامذاق اڑاتے تھے آج ان کوشرم آرہی ہوگی:عمران نذیر
جولوگ کلثوم نوازکی بیماری کامذاق اڑاتے تھے آج ان کوشرم آرہی ہوگی:عمران نذیر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عمران نذیر نے کہا ہے کہ جولوگ کلثوم نوازکی بیماری کامذاق اڑاتے تھے آج ان کوشرم آرہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثو م نواز کی وفات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا مخالفین کو مخاطب کر کے کہناتھا کہ ہم کہتے رہے کہ کلثوم نوازکی بیماری کوتنقیدکانشانہ نہ بنائیں لیکن ہماری بات نہ سنی گئی اور نہ ہی ہماری بات پر عمل کیا لیکن آج جولوگ کلثوم نوازکی بیماری کامذاق اڑاتے تھے ان کوشرم آرہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوا ز موت دکھ کی گھڑی ہے، اللہ مرحومہ کو اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر دے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور