کلثوم نواز کی میت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد ہسپتال سے شفٹ، قانونی کارروائی مکمل ہونے تک سرد خانے میں رکھا جائے گا

کلثوم نواز کی میت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد ہسپتال سے شفٹ، قانونی ...
کلثوم نواز کی میت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد ہسپتال سے شفٹ، قانونی کارروائی مکمل ہونے تک سرد خانے میں رکھا جائے گا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول کلثوم نواز کی میت کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد ہسپتال سے شفٹ کر دیا گیا جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک سرد خانے میں رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کلثوم نواز شریف کی میت کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال سے سرد خانے منتقل کیا گیا قانونی کارروائی مکمل ہونے تک سرد خانے میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ موت کے 6سے 7گھنٹے بعد جاری کیا جاتا ہے لیکن مرحومہ کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پہلے ہی خاندان کو جاری کردیا گیا ہے ،تاہم میت کوپاکستان روانہ کرنے میں 3،4دن لگ سکتے ہیں۔

مزید : قومی