بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی حامد میر نے ایسے الفاظ میں دکھ کا اظہار کردیا کہ آپ بھی سابقہ خاتون اول کو سلام پیش کریں گے

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی حامد میر نے ایسے الفاظ میں دکھ کا ...
بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی حامد میر نے ایسے الفاظ میں دکھ کا اظہار کردیا کہ آپ بھی سابقہ خاتون اول کو سلام پیش کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پوری قوم غمزدہ ہے اور سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں ،انہوں نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشرف کی آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ،اللہ انہیں جنت میں گھر دے ۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں اور جن کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور آج ان کا انتقال ہو گیا۔

مزید : قومی