بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں کہاں ادا کی جائے گی؟ اسحاق ڈار نے اعلان کر دیا

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں کہاں ادا کی جائے گی؟ اسحاق ڈار نے ...
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں کہاں ادا کی جائے گی؟ اسحاق ڈار نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جن کا جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے لندن روانہ ہو چکے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی احکامات موصول ہو گئے ہیں جنہوں نے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کا جسد خاکی جمعہ کے روز پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔