پنجاب حکومت نے عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری عون چودھری کومشیرمقررکردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کو بھی پنجاب حکومت میں اہم عہدہ دے دیا گیا ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پنجاب حکومت نے عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری عون چودھری کومشیرمقررکردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں 4 مشیروں کا تقرر کیا گیا ہے جن میں پی پی 270 سے عبد الحئی دستی،پی پی 125 سے فیصل حیات،پی پی 289سے محمد حنیف جبکہ محمد عون چوہدری شامل ہیں۔