میاں شریف کے پہلومیں کلثوم نوازکی تدفین کی جائے گی : عظمیٰ بخاری

میاں شریف کے پہلومیں کلثوم نوازکی تدفین کی جائے گی : عظمیٰ بخاری
میاں شریف کے پہلومیں کلثوم نوازکی تدفین کی جائے گی : عظمیٰ بخاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوا ز شریف کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امراہ میں نوا زشریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں تدفین کی جائے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کلثوم نواز کی میت کل صبح چھ بجے پاکستان پہنچے گی جس کے بعد ایک بجے نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو کے اڈیالہ جیل سے پے رول پر رہا کر دیا گیاہےاور وہ جاتی امراء  پہنچ گئے ہیں جہاں تین کمروں کو سب جیل قرار دیدیا گیاہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہناتھا کہ بیگم کلثوم نوازنفیس خاتون تھیں جبکہ بہت سے لو گوں کوکلثوم نوازکی وفات پریقین آگیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کوپیرول پررہائی ملتی ہے اور پیرول پررہائی نہ ملی تواس ملک میں پھرجمہوریت کانام کون لے گا ؟واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لند ن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علا ج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ہیں۔

مزید : قومی