بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں،انتقال پر افسوس ہوا، فواد چوہدری

بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں،انتقال پر افسوس ہوا، فواد چوہدری
بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں،انتقال پر افسوس ہوا، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے بیٹے حسن نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے دیور شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس ہوا، کلثوم نوازنے بہادری سے بیماری کامقابلہ کیا، بیگم کلثوم نوازبہادر خاتون تھیں جنہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کاساتھ دیا، اللہ تعالیٰ شریف فیملی،لیگی کارکنوں کوصدمہ برداشت کرنےکی توفیق دے۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں اور جن کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور آج ان کا انتقال ہو گیا۔

مزید : قومی