بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرشیخ رشید نے ایسے الفاظ میں اپنے دکھ کا ظہار کردیا کہ پوری قوم غمزدہ ہو گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیخ رشید نے کلثوم نواز کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک خبر ہے ،اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شریف خاندان سے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔