فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، کلثوم نوازکے انتقال پراظہارافسوس

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، کلثوم نوازکے انتقال پراظہارافسوس
فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، کلثوم نوازکے انتقال پراظہارافسوس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جے یو آئی ف مولانافضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے او ر کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کے انتقال پر سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں، اللہ تعالیٰ بیگم مرحومہ کو جواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لند ن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علا ج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ہیں، تاہم ان کی نماز جنازہ جمعہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرامیں ادا کی جائے گی ۔

مزید : قومی