وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں نئے نظام کے نفاذ سے متعلق ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ قبائلی لوگ خوشی سے اچھل پڑیں گے

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں نئے نظام کے نفاذ سے متعلق ایسی ...
وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں نئے نظام کے نفاذ سے متعلق ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ قبائلی لوگ خوشی سے اچھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قبائل کے رسم و رواج کو ملحوظ خاتر رکھتے ہوئے نئے نظام کے نفاذ کو قبل عمل بنانے اور قبائلی نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے مزید مواقع یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا کیلئے درکار فنڈز سے زائد وسائل مہیا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قبائلی علاقوں (فاٹا)کے انضمام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق، وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ محمود خان، متعلقہ محکموں کے وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں قبائلی علاقہ جات کے انضمام کے حوالے سے پیش رفت اور اب تک اٹھائے جانے والے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فاٹا کے انضمام اور قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قبائل کے رسم و رواج کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئے نظام کے نفاذ کو قابل عمل بنایا جائے اور نئے نظام کے اطلاق میں قبائلی عوام کی مشاورت بھی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے مزید مواقع یقینی بنائے جائیں جبکہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انتظامی اقدامات کے نتیجے میں کوئی فرد بے روزگار نہ ہو۔ قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختص کوٹہ متاثر نہ ہو۔ انہوں نے سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظائم کو رائج کرنے کیلئے کوشش تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے قبائلی عوام کے فیصلوں اور مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں جلد از جلد لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نفاذ کیا جائے جبکہ ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں صحت، تعلیم اور خصوصا بچیوں کے سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے جلد از جلد طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار فنڈزسے زائد وسائل مہیا کرے گی جبکہ اس کیساتھ ساتھ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے ترقیاتی پیکیج کے حصول کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -