حریت رہنمامقبوضہ جموں کشمیر میر واعظ عمرفاروق کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہارتعزیت

حریت رہنمامقبوضہ جموں کشمیر میر واعظ عمرفاروق کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال ...
حریت رہنمامقبوضہ جموں کشمیر میر واعظ عمرفاروق کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہارتعزیت

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ،حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکے انتقال پر بےحد دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس اورشریف خاندان کوصبرجمیل عطا کرے،غم اور دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری عوام ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے بیگم کلثوم نوازنے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کیا، ان کے بیٹے حسن نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے دیور شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

مزید : قومی /بین الاقوامی