حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو پروگرام میں بیٹھے سلمان احمد نے اتنے لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا کہ ان کیساتھ بیٹھے خرم دستگیر بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے

حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو پروگرام میں بیٹھے ...
حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو پروگرام میں بیٹھے سلمان احمد نے اتنے لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا کہ ان کیساتھ بیٹھے خرم دستگیر بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے خصوصی اپیل کی تو دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دینے کا سلسلہ شروع کر دیا اور ہر کوئی اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کارخیر میں حصہ ڈال رہا ہے۔

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھی اپنے پروگرام کے دوران اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ایک خالی چیک نکال کر کہا کہ وہ اسے کچھ دیر بعد پر کر دیں گے اور 10 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دیں گے جس پر پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخرم دستگیر بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گئے جبکہ ان کیساتھ بیٹھے معروف گلوکار سلمان احمد نے بھی اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا کہ حامد میر کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا۔

سلمان احمد نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ ’ایس ایس جی ڈبلیو آئی‘ کے نام سے ایک ادارے چلاتے ہیں تو ہم اپنی طرف سے 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ ہمارے 9 دوست اور بھی ہیں جن سے 10,10 ہزار ڈالر لے کر ہم کل ایک لاکھ ڈالر ڈیمز فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس