شریف خاندا ن کے غم میں برابر کے شریک ہیں : مصطفی کمال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم شریف خاندا ن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز بہت ہی بہادر خاتون تھیں، انہوں نے ون مین آرمی کا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے بہت جدو جہد کی اور آمریت کے سامنے ڈٹ گئیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شریف خاندا ن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لند ن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علا ج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ہیں، تاہم ان کی نماز جنازہ جمعہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرامیں ادا کی جائے گی ۔