کلثوم نوازکے انتقال کے باعث ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل

کلثوم نوازکے انتقال کے باعث ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل
کلثوم نوازکے انتقال کے باعث ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا، بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لاتے ہوئے دو یا تین دن لگ سکتے ہیں۔ شہباز شریف سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
ایک سوال ایک جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے، جو ہمارا حق ہے لیں گے، میاں نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے پے رول پر باہر آنے دینا چاہیے، ہمارے خلاف ظلم اور زیادتی کی جا رہی ہے، حکومت نے پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا دیا تھا۔

مزید :

قومی -