سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری
سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (صباح نیوز)پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔فائیو سٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ واردات کے فورا بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -