9/11 حملوں کو آج 17 برس ہوگئے، اور اب حملوں کے بعد کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھے، کیا وہاں بھوت۔۔۔

9/11 حملوں کو آج 17 برس ہوگئے، اور اب حملوں کے بعد کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ...
9/11 حملوں کو آج 17 برس ہوگئے، اور اب حملوں کے بعد کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھے، کیا وہاں بھوت۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے سانحے کو آج 17سال ہو گئے ہیں اور اب ان حملوں کے بعد کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ ہر دیکھنے والا کانپ اٹھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نائن الیون کے بعد بنائی گئی یہ ویڈیو 2016ءمیں ایک ڈاکومنٹری میں استعمال کی گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائن الیون میں تباہ ہونے والے جڑواں ٹاورز کی جگہ سے ایک غیرمرئی روشنی آسمان میں بلند ہو رہی ہوتی ہے اور بادلوں سے اوپر پہنچ کر یہ روشنی ایک روشن ہیولے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اس ویڈیو نے ایک دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ہیولا کوئی فرشتہ ہے جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ نائن الیون میں مرنے والے کسی شخص کی روح ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں جبکہ نائن الیون کے سانحے کی جگہ پر ایسی کسی پراسرار بات کی نشاندہی ہوئی ہو۔ جب یہ سانحہ ہوا تو جو امدادی ورکرز وہاں کام کرتے رہے ان میں سے اکثر نے ایسے کئی غیرمرئی واقعات بیان کیے تھے۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹ فرینک میرا نے ان دنوں بتایا تھا کہ جب وہ جڑواں ٹاور گرنے کے بعد وہاں ڈیوٹی دے رہے تھے تو انہوں نے وہاں ایک افریقی نژاد امریکی خاتون کو دیکھا جس نے وہ سفید یونیفارم پہن رکھی تھی جو دوسری جنگ عظیم میں ریڈ کراس کے ورکرز نے پہنی تھی۔ فرینک کا کہنا تھا کہ ”اس خاتون نے ہاتھوں میں ایک بڑی ٹرے اٹھا رکھی تھی جس میں سینڈوچ تھے۔ جب میں اس کے قریب گیا تو وہ غائب ہو گئی۔“

مزید : بین الاقوامی