کیا 9/11 حملے دراصل انشورنس کے لئے رچایا جانے والا ڈرامہ تھا؟ اس کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے مالک کو کتنے ارب ڈالر ملے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

کیا 9/11 حملے دراصل انشورنس کے لئے رچایا جانے والا ڈرامہ تھا؟ اس کے بعد ورلڈ ...
کیا 9/11 حملے دراصل انشورنس کے لئے رچایا جانے والا ڈرامہ تھا؟ اس کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے مالک کو کتنے ارب ڈالر ملے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے سانحے کے متعلق کئی سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ سانحہ خود امریکی حکومت یا سی آئی اے کی کارستانی تھی۔ اب اس حوالے سے ایک ایسا ہوشربا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ آپ بھی اس سانحے کو ڈرامہ قرار دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سازشی نظریہ سازوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان جڑواں ٹاورز کے مالک کو سانحے کے بعد 3ارب پاﺅنڈ (تقریباً 4کھرب 81ارب روپے) انشورنس کی مد میں ملے۔ چنانچہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے خود اسی شخص نے یہ ڈرامہ رچایا تھا جس میں 3ہزار سے زائد لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔

سازشی نظریہ ساز اپنے اس دعوے کی حمایت میں یہ دلیل بھی پیش کر رہے ہیں کہ نیویارک کے پراپرٹی ٹائیکون لاری سلورسٹین نے نائن الیون کے سانحے سے صرف 6ماہ قبل ہی 9کروڑ 60لاکھ پاﺅنڈ میںیہ ٹاور خریدے تھے اور چند ماہ کے عرصے میں اس سانحے کی وجہ سے اسے اربوں پاﺅنڈز کا فائدہ پہنچ گیا جب اسے انشورنس کی 3ارب پاﺅنڈ کی رقم ملی۔اس نے ٹاور خریدنے کے بعد پہلا کام جو کیا تھا وہ یہ تھا کہ اس نے اس کمپلیکس کی سکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی تبدیل کر دی تھی۔جس نئی کمپنی سیکیوراکوم کو یہ ذمہ داری دی گئی اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں امریکی صدر جارج بش کا بھائی ماروین بش بھی شامل تھا اور اور ان کا کزن رٹ واکر اس کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تھا۔

ان دنوں ڈولیس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور یونائیٹڈ ایئرلائنز کو بھی یہی کمپنی سکیورٹی دے رہی تھی، جو نائن الیون کے بنیادی پلیئرز ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سلور مین نے ٹاورز خریدنے کے بعد انشورنس کے معاہدے میں دہشت گردی کے حملے کی شق بھی شامل کروائی۔ سانحے کے روز سلورمین کی اپنے ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ تھی اور وہ آفس نہیں گیا تھا۔ اس کی بیٹی لیزا اور ایک بیٹا بھی جڑواں ٹاورز میں اس کے ساتھ کام کرتے تھے اور سانحے کے روز وہ دونوں بھی چھٹی پر تھے۔

مزید : بین الاقوامی