نوجوان نے ایک ہی یونیورسٹی کی 246 لڑکیوں کو ایک ساتھ ای میل بھیج دی، اس میں کیا لکھا تھا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

نوجوان نے ایک ہی یونیورسٹی کی 246 لڑکیوں کو ایک ساتھ ای میل بھیج دی، اس میں کیا ...
نوجوان نے ایک ہی یونیورسٹی کی 246 لڑکیوں کو ایک ساتھ ای میل بھیج دی، اس میں کیا لکھا تھا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے طالب علم نے 246طالبات کو ایک ساتھ ای میل بھیج دی۔ اس ای میل میں کیا لکھا تھا اور ان سب کو کیوں بھیجی؟ اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ 660سٹی نیوز کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہے کہ یونیورسٹی آف کیلگری کے اس کارلوس نامی طالب علم نے رات کو ایک طالبہ کو لفٹ دی تھی جس کا نام نکول تھا۔ جب اس نے نکول کو گھر چھوڑا تو اس نے اسے اپنا فون نمبر دیا۔ بعد ازاں کارلوس نے اس نمبر پر نکول سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ نمبر غلط تھا۔

اب کارلوس اتنا ہی جانتا تھا کہ اس لڑکی کا نام نکول ہے اور وہ یونیورسٹی آف کیلگری میں پڑھتی ہے جہاں وہ خود بھی پڑھتا تھا۔ چنانچہ اسے اس نکول کو ڈھونڈنے کا یہ طریقہ سوجھا کہ اس نے یونیورسٹی کے ریکارڈ سے یونیورسٹی میں پڑھنے والی ان تمام لڑکیوں کے ای میل ایڈریس حاصل کیے جن کا نام نکول تھا، اور ان سب کو ایک ای میل کر دی جس میں پورا واقعہ بتایا اور کہا کہ اسے اس نکول نامی لڑکی کی تلاش ہے۔

خوش قسمتی سے یہ ای میل اس نکول کو بھی مل گئی جس نے کارلوس کو فون نمبر دیا تھا۔ نکول کا کہنا تھا کہ ”میں نے اسے درست نمبر دیا تھا، اسے نے شاید خود ہی کوئی عدد غلط محفوظ کر لیا ہو گا جس کی وجہ سے وہ مجھ سے رابطہ نہ کر سکا۔“ یوں نہ صرف کارلوس کو اس کی نکول مل گئی بلکہ نکول نام کی لڑکیوں میں سے بھی اکثر کی آپس میں دوستی ہو گئی۔ ایک نکول ڈوگرے نامی لڑکی نے فیس بک گروپ بھی بنا ڈالا ہے جو یونیورسٹی میں پڑھنے والی نکول نامی لڑکیوں کے لیے ہے۔ اب یہ تمام لڑکیاں اس گروپ کی رکن ہیں۔ یونیورسٹی میں بھی آپس میں گروپس کی شکل میں ملتی ہیں اور ان میں سے اکثر کی باہم گہری دوستی ہو چکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس