نیا پاکستان؟ پچھلے 2 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی رقم اپنے ملک بھیجی؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

نیا پاکستان؟ پچھلے 2 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی رقم اپنے ملک بھیجی؟ ...
نیا پاکستان؟ پچھلے 2 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی رقم اپنے ملک بھیجی؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھیجنے کی شرح میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے زرمبادلہ کے متعلق اعدادوشمار گزشتہ روز جاری کیے گئے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3ارب 90کروڑ ڈالر(تقریباً 4کھرب 81ارب روپے) پاکستان بھیجے، جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 13.45فیصد زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال انہی دو مہینوں میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3ارب 40کروڑ ڈالر(تقریباً4کھرب 18ارب روپے) پاکستان بھیجے تھے۔صرف اگست 2018ءمیں پاکستانیوں نے.03 2ارب ڈالر بھیجے جو جولائی 2018ءکی نسبت 5.60فیصد اور اگست 2017ءکی نسبت 4.24فیصد زیادہ ہیں۔پاکستان نے جن ممالک سے رقم پاکستان بھیجی ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، کویت، قطر، بحرین، عمان ودیگر ممالک سرفہرست ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی