اڈیالہ جیل میں غریب قیدیوں کو کیا کرنا پڑتا ہے اور امیر قیدی کس طرح رہتے ہیں؟ جواب جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہوجائے گا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں غریب قیدیوں کو کیا کرنا پڑتا ہے اور امیر قیدی کس طرح رہتے ہیں؟ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے گا۔ مغل ایمپائر نامی صارف نے ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ میرے ایک دوست کو کسی جیولری کیس میں 3ماہ قید کی سزا ہوئی اور اسے اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا۔ رہا ہونے کے بعد اس نے بتایا کہ جیل میں غریب قیدی امیر قیدیوں کے لیے کھانا بناتے ہیں، ان کے کپڑے دھوتے اور ان کی ہر طرح کی خدمت کرتے ہیں جبکہ امیر قیدی بیٹھ کر تاش کھیلتے، مشروبات پیتے اور دیگر کئی طرح کے تفریح طبع کے مشاغل میں مصروف رہتے ہیں۔
اس شخص کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹس میں کہا کہ ”یہ معاملہ صرف پاکستان میں ہی نہیں، دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔ جو لوگ ان جرائم میں سزا پا کر قید ہوتے ہیں انہیں وائٹ کالر جیلوں میں ہی رکھا جاتا ہے، امریکہ میں بھی یہی ہوتا ہے۔ حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو دولت مند افراد کے ساتھ پوری دنیا میں ہی مختلف سلوک ہوتا ہے۔“