”مریم نواز نے روتے ہوئے اپنے بچوں کو گلے لگا لیا اور کہنے لگیں کہ والدہ کا چہرہ ۔۔۔“ بیگم کلثوم کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد اس وقت مریم نواز کی کیا حالت ہے اور اڈیالہ جیل میں کیا ہو رہا ہے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو اشکبار کر دیا

”مریم نواز نے روتے ہوئے اپنے بچوں کو گلے لگا لیا اور کہنے لگیں کہ والدہ کا ...
”مریم نواز نے روتے ہوئے اپنے بچوں کو گلے لگا لیا اور کہنے لگیں کہ والدہ کا چہرہ ۔۔۔“ بیگم کلثوم کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد اس وقت مریم نواز کی کیا حالت ہے اور اڈیالہ جیل میں کیا ہو رہا ہے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو اشکبار کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں اور یہ خبر ملنے پر ان کی بیٹی مریم نواز شریف انتہائی غمزدہ ہیں جن کیلئے خود پر قابو پانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز شریف اس وقت انتہائی غمزدہ ہیں اور اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پا رہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔ اہل خانہ مریم نواز شریف کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی اور نواز شریف انہیں دلاسہ دینے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بچوں کو بھی کافی دیر تک گلے کیساتھ لگائے رکھا اور کہتی  اپنی والدہ کا چہرہ آخری کال پر ہی دکھا دینے کی بات کرتی رہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد