کیا حسن اور حسین نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے یا نہیں ؟سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کیا حسن اور حسین نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں ...
کیا حسن اور حسین نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے یا نہیں ؟سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت لندن سے ہی رخصت کریں گے ۔سابق خاتون اول کے انتقال کے بعد ان کی میت پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز بیگم کلثوم نواز کی میت لانے کے لیے لندن روانہ ہونگے۔ادھر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر عمر چیمہ نے کہا کہ میاں شریف کی میت کو نواز شریف نے جلاوطنی میں سعودی عرب سے ہی رخصت کیا تدفین کے لئے واپس آنے کی مشرف نے اجازت نہ دی اب کلثوم نواز کی میت حسن اور حسین لندن سے ہی رخصت کریں گے وہ پاکستانی عدالتوں کے اشتہاری ہیں ان مقدمات میں جن میں ابھی تک کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی سلیم صافی نے کہاکہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ میا ں شریف کے انتقال پر نواز شریف کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب حسن اور حسین نواز کے ساتھ بھی یہی سلوک ہو رہا ہے حالانکہ ان کی والدہ غیر سیاسی خاتون تھیں ۔

مزید : قومی