محرام الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا

محرام الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا
محرام الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغازبھی ہوگیا ہے جبکہ یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت گزشتہ روز محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ ،اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے تھے۔ 
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہو گا جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہو گا۔