حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو ’جی این این‘ کے ڈائریکٹرز بھی میدان میں آ گئے، اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا کہ حامد میر بھی خوش ہو جائیں گے

حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو ’جی این این‘ کے ...
حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو ’جی این این‘ کے ڈائریکٹرز بھی میدان میں آ گئے، اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا کہ حامد میر بھی خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این) کے صدر اور معروف سینئر صحافی حامد میر نے ڈیمز فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو جی این این کے ڈائریکٹرز نے بھی بھاری عطیات کا اعلان کر دیا ہے۔

حامد میر کے مطابق جی این این کے ڈائریکٹرز ذوالقرنین نواز چٹھہ اور زبیر نواز چٹھہ نے ڈیمز فنڈ کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حامد میر نے گزشتہ روز اپنے پروگرام میں ذاتی طور پر 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ادارے کی جانب سے بھی فنڈ دلوانے کی کوشش کریں گے۔

حامد میر کی جانب سے 10 لاکھ روپے فنڈ کے اعلان کے بعد پروگرام میں شریک گلوکار سلمان احمد نے بھی اپنی جانب سے 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے 9 دوستوں سے بھی 10,10 ہزار ڈالر دلائیں گے اور کل ایک لاکھ ڈالر ڈیمز فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس